پنجاب میں گورنر راج کا امکان مسترد، کوئی جنگی صورتحال نہیں: لطیف کھوسہ
اسلام آباد (وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہاکہ پنجاب میں کوئی جنگی صورتحال نہیں، گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے، یہ کوئی بادشاہت نہیں ہے کہ جا کر اسمبلیاں توڑ دیں، اگر ایسا کوئی اختیار استعمال کریں گے تو عدالت اٹھا کر باہر پھینکے گی، گورنر راج نہیں لگ سکتا۔ لطیف کھوسہ سے پنجاب اسمبلی توڑنے اور وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر انہیں ایسا کرنے سے روکنے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ دو سے تین طریقے زیر غور ہیں۔