• news

 خصوصی افراد کی معاشرے میں شمولیت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے : عارف علوی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی معاشرے میں شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ وضع کرنے، معاون ٹیکنالوجیز فراہم کرنے اور ان کی معذوری کے اعتبار سے موزوں ملازمتیں دینے کی ضرورت ہے۔ سرکاری اور نجی شعبوں کے متعلقہ ادارے خصوصی افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ قوانین پر نظرثانی کیلئے مل کر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایوان صدر میں خصوصی افراد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن