عمران کے حکم پر پنجاب اور خیبر پی کے حکومت ٹوٹتی نظر نہیںآرہی: فیصل واوڈا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم پر پنجاب اور کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آرہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے بظاہر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر بند گلی سے نکلیں‘ میز پر بیٹھیں اور سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آرہی ہے نہ کے پی حکومت۔ آپ کے اردگرد سانپ جو منفی سیاست کر رہے ہیں‘ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔