حافظ آباد: خاتون نے ٹرمپ اور سسرال کیخلاف عدالت میں درخواست دیدی
حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ) حافظ آباد میں خاتون نے سسرال اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف درخواست دیدی۔ جس کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ خاتون کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سسرال والے بچی لینا چاہتے ہیں۔ درخواست گزار کی ساس اور دو نندیں ٹرمپ کی کمپنی میں ملازم ہیں۔ مقامی پولیس پر سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ پولیس بچی واپس کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ سول جج فیملی کورٹ ناجیہ بتول نے فریقین کو 14 دسمبر کو طلب کر لیا۔