24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے56 مریض رپورٹ
لاہور( این این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے56 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 15، ملتان سے 12، فیصل آباد سے 9 ،گوجرانولہ سے 6 ،قصور سے 4، مظفر گڑھ سے 2 ، راولپنڈی، اوکاڑہ، اٹک، خانیوال، وہاڑی، حافظ آباد، لیہ اور بہاولپور سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 18,722 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔