بہارہ کہو بائی پاس کے قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے بہارہ کہو بائی پاس کے قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ بہارہ کہو بائی پاس منصوبے سے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔