• news

عمر اکمل کے 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 2 موبائل فون چوری

لاہور  (نیٹ نیوز) قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چوری ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واردات ماڈل ٹائون سی بلاک کرکٹ گرائونڈ میں ہوئی۔ چوری شدہ موبائل فون 7 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے تھے۔ پولیس نے عمر اکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن