اپوزیشن سے ہاتھ نہ ملانے والا مذاکرات کیلئے منتیں کر رہا ہے: نیئر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر چسین بخاری نے کہا ہے کہ یہ ہے جمہوریت کا انتقام، اقتدار میں اپوزیشن سے ہاتھ نہ ملانے والا مذاکرات کیلئے منتیں کر رہا ہے۔ جمہوری تسلسل میں رکاوٹ پیدا کرنے کی سازش کرنا جمہوریت دشمنی کے مترادف ہے۔ نیر بخاری نے کہا ہے کہ معاشی بدحالی صنعتی پہیہ جام کرنے کا ذمہ دار عمران خان معاشی استحکام کا دعویدار ہے ۔