• news

الزامات ثابت نہ ہونے پر پی ایف آئی کے 8 ارکان کی ضمانت منظور 

سرینگر / نئی دہلی (اے پی پی + کے پی آئی+ این این آئی) نئی دہلی کی ایک عدالت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر کالعدم مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 8 گرفتار ارکان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ایف آئی کے ارکان شعیب، عبدالرب، حبیب اصغر جمالی، محمد وارث خان، عبداللہ، شیخ گلفام حسین، محمد شعیب اور محسن وقار کو تنظیم پر پابندی سے متعلق کیس کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بی جے پی کی بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019ء میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں کشمیری پنڈتوں (کشمیری ہندو) کو نمائندگی دی جائے گی۔ جبکہ سوپور میں میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین کمسن طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم گاڑی نے تین کمسن طلباء سالق نبی ڈار، تنزیلہ اور ایمن کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ سکول جا رہے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن