کرونا کے نئے 24 کیسز‘ 41 کی حالت تشویشناک‘ مثبت شرح 0.26 فیصد رہی
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 0.26 فیصد رہی۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے9ہزار 93 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے8ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسزکی شرح1.70فیصد رہی ۔اسی طرح لاہو ر میں463ٹیسٹوں میں سے8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح1.73فیصد رہی ، اسلام آباد میں283ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اورشرح 0.35فیصد رہی،ایبٹ آباد میں 153کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں مثبت کیسز کی شرح 0.65فیصد رہی،فیصل آباد میں 216 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.46فیصد رہی۔