ملکی مسائل کا حل جلد شفاف انتخابات میں ہے:سعید بٹ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و چیئرمین بیت المال حاجی سعید بٹ نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل جلد شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے معاشی بد حالی کے ذمہ دار عوام کا سامنے کرنے سے خوف زدہ ہیں الیکشن سے خائف ٹولہ جب بھی انتخابات کرائے گا جیت عمران خان کی ہو گی، حالیہ ضمنی انتخابات میں امپورٹڈ حکمرانوں کو انکی عوامی مقبولیت کاباخوبی اندازہ ہوگیا ہے یہ اپنی یقینی شکست کے خوف سے انتخابات کے انعقاد سے بھاگ رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی سعید بٹ نے کہا کہ عمران خان کی جاری جدوجہد کی تکمیل کی منزل قریب ہے پی ٹی آئی کے راولپنڈی جلسہ سے کرپٹ حکمرانوں کو انکی سیاسی حیثیت اور عمران خان کی عوامی مقبولیت دکھادی ہے۔