• news

جمیل چاند پوری انتہائی شفیق، مہمان نواز شخصیت تھے، چودھری محمد عاشق 


لاہور (نیوز رپورٹر) اخبار فروش یونین لاہور کے چیئرمین چودھری محمد عاشق‘ سمال ٹریڈر اینڈ جنرل سٹور ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد نے کہا کہ جمیل خان چاند پوری مرحوم کی انسانیت اور اخبار فروشوں کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ وہ انتہائی شفیق‘ ملنسار اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔ ہر کسی کی خوشی‘ غمی میں شرکت فرض سمجھتے تھے۔ اپنی مصروف ترین زندگی کے باوجود جمیل خان چاند پوری نے کبھی کسی دوست‘ عزیز یا کسی اخبار فروش ساتھی کی عیادت میں کوتاہی کی اور نہ ہی کبھی ایسے کام کا انکار کیا جو ان کے بس میں ہو۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمال ٹریڈیرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد کی جانب سے جمیل خان چاند پوری مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے اخبار فرووش یونین لاہور کے صدر چودھری محمد مشتاق‘ شاہد خان‘ جنرل سیکرٹری فرنیچر مارکیٹ مہر جمیل‘ وقار کمبوہ‘ طارق حنیف‘ حاجی ارشد‘ حاجی خالد اور چودھری اختر نے بھی خطاب کیا۔

 اور ان کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن