• news

یونیورسٹی آف لاہور میںڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے ریہرسل 


لاہور ( سپیشل رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور میںیوسی ایم ڈی ، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اشتراک سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بھر پور حصہ لیا۔ پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج ، ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز ، فاﺅنڈنگ ڈین اینڈ چیئرپرسن اپنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر لبنی بیگ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر شاہد نے ریہرسل کی مسلسل مانیٹرنگ کی۔ ریہرسل کے حوالے پرنسپل یوسی ایم ڈاکٹر مہوش عروج کا کہنا تھا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق کوئی ریہرسل ہوئی ہے جس کی مدد سے ہمیں ہسپتالوں ، ریسکیواور دیگر محکموں میں موجود خامیوںکا پتہ چل سکے گا۔ پرنسپل مہوش عروج نے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے پر ڈی جی ریسکیو1122 اور کمشنر لاہور عامر جان کا شکریہ ادا کیا۔ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ پہلی بار کسی میڈیکل کالج یا ہسپتال نے اس طرح کی ریہرسل کی ہے۔ اسکا بنیادی مقصد ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور دوسرے اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ فاﺅنڈنگ ڈین اینڈ چیئرپرسن اپنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر لبنی بیگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں ہر شہر میں ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ بڑے شہروں میںکہاں حفاظتی اور ہسپتالوں کے اندرطبی خامیاں کہاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن