• news

ہرنائی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس سے دھماکہ، 6 کان کن جاں بحق


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے ترخ تنگی میں قائم کوئلے کی کان زہریلی گیس بھرنے سے بیٹھ گئی۔مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کا کام شروع کیا، جو 7 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس دوران کان کے اندر سے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ محکمہ معدنیات کے حکام نے کہا ہے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

زہریلی گیس

ای پیپر-دی نیشن