کرشنگ شروع نہ کرنےوالی 6شوگر ملوں کےخلاف ایف آئی آر درج
لاہور ( این این آئی) کین کمشنر پنجاب کی ہدایت پر کرشنگ شروع نہ کرنے والی 6شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھکر ، پتوکی اور اوکاڑہ کی شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی درج کرائی گئیں ۔مذکورہ شوگر ملوں کے جانب سے 25نومبر تک گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی گئی تھی جس پر شوگر ملوں کو 10سے 50لاکھ روپے فی دن جرمانہ یا 3سال سزا دی جا سکتی ہے ۔
کرشنگ، ایف آئی آر