ڈکیت حاجی آباد میں دن دیہاڑے لوٹ مار کر رہے تھے‘ شہریوں کی اطلاع پر ڈولفن فورس پہنچ گئی
فیصل آباد‘ اختر آباد‘ او کاڑہ‘ حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈاکو وارداتوں کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے مڈبھیڑ ہو گئی، جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر حاجی آباد موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو دن دیہاڑے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں کی جانب سے پولیس ایمرجنسی نمبر پر اطلاع کر دی گئی۔ ڈولفن فورس کے اہلکار پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ تھانہ باہلک کے علاقہ 601 گ ب موگیانوالہ سٹاپ کے قریب ڈاکو¶ں کا تین رکنی گروہ واردات کر کے فرار ہو رہا تھا، اطلاع ملنے پر موقع پر فرار ہوتے ڈاکو¶ں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے مرنے والے ڈاکو¶ں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود کوٹ باری کے قریب چار نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جوابی فائرنگ کی جب فائرنگ کا سلسلہ تھما تو دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو چکے تھے جبکہ ان کے دو نامعلوم ساتھی ڈاکو تاریکی کا فایدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کے قبضہ سے لوٹی رقم برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق مفرور ڈاکوو¿ں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر لی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوو¿ں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈی پی او فرقان بلال کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ باری یونیورسٹی روڈ پر ناکہ لگا کر ڈاکو لوٹ مار کر رہے ہیں۔ حجرہ میںسرشام ڈکیتی کی خونی واردات ہوئی، مزاحمت پر ڈاکو¶ں کی فائرنگ سے نابینا شخص قتل، دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ محلہ شاہ میر میں چار ڈاکوو¿ں نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔ مزاحمت پر ڈاکو¶ں نے فائرنگ کھول دی، جس کی زد میں آکر شیخ عبدالغفور نابینا شخص موقع پر جاں بحق جبکہ فرحت، فضیلت اور نوجوان محمد وقار شدید زخمی ہو گئے۔
خونی ڈکیتی