عاشق رسول غازی علم دین شہید کا 114یوم پیدائش آج منایا جائےگا
اسلام آباد(خبرنگار)حرمت رسول پر جان قربان کرنےوالے عاشق رسول غازی علم دین شہید کا 114یوم پیدائش 4دسمبر(آج) منایا جائے گا ملک بھر میں منعقدہ مختلف تقریبات میں غازی علم دین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔غازی علم دین شہید 4دسمبر 1908ءکولاہور کے علاقہ کوچہ چابک سواراں میں پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام طالع مند تھا جو کہ ایک ترکھان تھے اور فرنیچر بنانے کا کام کرتے تھے غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ءکو حضور نبی کریم کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھامسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوںغازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ءکو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔
غازی علم دین شہید