دھند کے سبب بند ایم ون موٹر وے کھول دی گئی‘ ایم 2 بند
اسلام آباد‘ لاہور (اے پی پی + این این آئی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے نارتھ زون ) نے جمعہ کو رات گئے بند کیا گیا۔ موٹروے ایم ون کا پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک حصہ ہفتہ کی صبح دھند کی شدت میں کمی کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے عوام سے گذارش کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز‘ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔ ڈبل اشاروں کا استعمال کیا جائے‘ رات کے وقت سفر سے گریز کیا جائے۔ دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔ ادھر ایم ٹو دھند کے سبب لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک بند کر دی گئی ہیے۔
موٹروے/ کھول دی