• news

شالامارانسٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز کے تینوں یونٹس کا کانووکیشن 


لاہور(نیوز رپورٹر )شالامارانسٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز کے تینوں یونٹس کے نووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔310طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے ایم بی بی ایس کے پاس آو¿ٹ ہونےوالے155 ڈاکٹرز کومیڈلز اور ڈگریاں دی گئیں۔اس کے علاوہ شالامار نرسنگ کالج سے بی ایس نرسنگ کرنے والے86 طلبا ،شالامار سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے کامیاب ہونے والے 69ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی ڈگریاں اور میڈلز دئیے گئے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور اور لمزکے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ارشد مہمان خصوصی تھے۔ڈاکٹر محمد ارشد نے صحت کے شعبے اور طب کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آ ف ٹرسٹیز شاہد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز عالمی معیارکے ڈاکٹرز ، نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری کے ساتھ عالمی معیار کی صحت کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر نے سالانہ رپورٹ پیش کی،طلبا کو کامیابی پر مبارکباد دی اور طب کے شعبے میں آنے پران سے خصوصی حلف بھی لیا۔

ای پیپر-دی نیشن