پروفیسر طاہر جاویدپرنسپل اسلامیہ کالج ریٹائر ہو گئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) پروفیسر طاہر جاویدپرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ مدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائر ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ امجد رشید چیئرمین ملٹی گروپ آف کمپنیز پاکستان جبکہ ڈاکٹر عاشق حسین ڈی پی آئی کالجز پنجاب اور پروفیسر توصیف صادق صدر لاہور ڈویژن پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن مہمانان اعزاز تھے۔