پتنگ بازی ‘رواں سال 5782 ملزم گرفتار ‘ 5690 مقدمات
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور سربراہ لاہور غلام محمود ڈوگر نے انسداد پتنگ بازی ٹیموں کو قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہور پولیس ترجمان کے مطابق پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال 5782 ملزمان کو گرفتار کرکے 5690 مقدمات درج کئے گئے
جبکہ58 ہزار سے زائد پتنگیں اور 8 ہزار کے قریب ڈور چرخیاں، گچھیاں اور پتنگیں بنانے کا سامان برآمد کیا گیا۔