• news

ٹاو¿ن شپ کالج برائے خواتین میں سپورٹس ڈے ‘کھیلوں کے مختلف مقابلے


لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹاو¿ن شپ کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید نے کہاہے کہ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ انسان کو چاق و چوبند اور صحت مند رکھنے کا بھی ذریعہ ہےں، کھیلیں طالبات میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں جس کا عملی زندگی میںبہت فائدہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹرظفراقبال بٹ مہمان خصوصی تھے۔ انچارج سپورٹس عظمیٰ طارق کی زیرنگرانی منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں طالبات نے چاٹی ریس، لڈی، ایروبکس، رسہ کشی پی ٹی شو کراٹے سمیت متعدد مقابل جات میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔تقریب میں سلیم بٹ، پروفیسر ڈاکٹر نائلہ انجم، پروفیسر سمیرا اکبر ، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ انجم پروفیسر فرزانہ سلیم، ڈاکٹر فوزیہ سعید، ڈاکٹر فوزیہ صدیق سمیت مختلف فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔بعدازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ 
ایک سب انسپکٹر،7اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبل‘3کانسٹیبلز کی سزائیں معاف 
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کی صدارت مےں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم منعقد ہوا۔ اردل روم میں 51افسران واہلکارڈی آئی جی آپریشنز کے روبرو پیش ہوئے۔ ڈسمس،معطل،جرمانہ ودیگر سزاو¿ں کے حامل اہلکارشامل تھے۔ افضال احمد کوثر نے اپیلوں پر فیصلے دیتے ہوئے اےک سب انسپکٹر،7اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبل اور3کانسٹیبلز کی معمولی سزائیں معاف کیںجبکہ ایک کانسٹیبل کو نوکری پر بحال کر دیا ہے۔ انہوں نے اےک اے ایس آئی اور 2 کانسٹیبلز کی اپیلوں پر دوبارہ انکوائری کرانے کابھی حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن