پاکستان کے لوگ بہت ملنسار‘مہمان نوازی غیر معمولی: رچرڈ تھامسن ‘ناصر حسین
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ ٹیم کے کوچ رچرڈ تھامسن اور سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت ملنسار ہیں اور یہاں کی مہمان نوازی غیرمعمولی ہے۔انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان میں ہر کسی نے ہماری بہت اچھی دیکھ بھال کی ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت ملنسار ہیں۔ ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہمان نوازی غیرمعمولی ہے، پاکستان دنیا کا خوبصورت حصہ ہے، انگلینڈ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا واقعی اہم تھا۔دوسری جانب ایک مداح کی جانب سے میدان میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گے۔