• news

برازیل کے لیجنڈ فٹبالرپیلے  کی طبیعت ناساز‘ ہسپتال منتقل


لاہور(سپورٹس رپورٹر)برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 82 سالہ لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو سانس میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی جس پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق فٹبالر کو انفیکشن سے صحت یابی کیلئے اینٹی بائیوٹک دی جارہی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کیمطابق پیلے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت میں معمولی بہتری بھی آرہی ہے تاہم وہ آنے والے دنوں میں ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن