عمران کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی
لاہور (سپیشل رپورٹر) سیشن جج کے تبادلے کی وجہ سے عمران خان کے خلاف دائر وزیراعظم شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 13 دسمبر تک ملتوی ہوگئی ہے۔ عدالت نے فریق وکلاء کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ شہباز شریف نے ہتک عزت کیس میںموقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے دھرنے میں پیسے آفر کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ عمرا ن خان کے جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی ہے۔
ہتک عزت دعویٰ