شاہد خاقا ن نے شہباز گل پر 2 ارب ہرجانے کا دعویٰ کر دیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) سیشن کورٹ لاہور میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف دو ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز گل نے 31 جولائی کی پریس کانفرنس میں درخواست گزار کے خلاف 140 ملین بھارتی کمپنی سے لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ بے بنیاد الزامات پر شہباز گل کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔ شہباز گل نے لگائے گئے الزامات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ شہباز گل نے سنگین الزامات لگا کر شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
شاہد خاقان/ ہرجانہ