ایم کیو ایم نے کاغذات واپس لے لئے: پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ سے سینٹ کی جنرل نشست پر انتخاب میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔گزشتہ 4 سینٹ الیکشن میں سندھ سے پہلی مرتبہ بلامقابلہ کامیابی ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی، طارق منصور اور سبین غوری جبکہ پیپلز پارٹی کے متبادل امیدوار عاجز دھامرا بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ ایم کیو ایم کے تینوں امیدواروں کی جانب سے دستبردار ہونے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ وقار مہدی سینٹ کی جنرل نشست پر بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمشن جاری کرے گا۔ میڈیا سے کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا ایم کیو ایم کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ آصف علی زرداری مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں۔