• news

کے پی  کے کئی شہروں میں4.5  شدت کے زلزلہ، جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں

اسلام آباد(خبرنگار)ہفتہ کی علی الصبح پشاور سمیت صوبہ خیبر پی کے  کے کئی شہروں میں ریکٹر سکیل پر 4.5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کر دی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے صوبے کے کسی بھی حصے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں سطح زمین سے 94 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن