سابق حکومت کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں تنہا ہو گئے:بلاول
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اتحادی حکومت کو ملک کے تمام حصوں سے نمائندگی حاصل ہے۔ تمام اتحادی جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے حصہ لیں گے۔ خراب معیشت گزشتہ حکومت سے ورثہ میں ملی۔ سابق حکومت نے امریکہ سے تعلقات خراب کئے۔ کشمیر اور فلسطین میں عوام کو آزادی اظہار رائے ہونی چاہئے۔ بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ گزشتہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہو گئے۔ پاکستان میں پہلی بار جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کو ہٹایا گیا۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ عمران خان کا قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ سیاسی ایجنڈا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں۔ گزشتہ حکومت کے خاتمے سے متعلق عمران خان کے امریکہ پر الزامات صرف سیاسی مقاصد کیلئے ہیں۔ عمران خان ایک نئے سیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بلاول