بلاول بھٹو نے دنیا میں پاکستان کے موقف کو منوایا ، نرگس فیض ملک
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کے حق میں جو موسیماتی تبدیلی کے حوالے سے متفقہ قرار داد یو این سے منظور کروائی ہے وہ بلا شبہ ان کی ایک بہترین سفارت کاری کا نتیجہ ہے انہوں نے نہائت ہی کم وقت میں پاکستان کے موقف کو نہ صرف دنیا بھر کے ممالک کے سامنے رکھا بلکہ پاکستان کے موقف کو بھی منوایا اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کو اس وقت متعدد چیلنجز درپیش ہیں ان مسائل کو مل جل کر ہی حل کیا جا سکتا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستانا ور پاکستانیوں نے اٹھایا ہے جن کے لئے عالمی برادری ہمارے وزیر خارجہ کی آواز پر لبیک کہہ رہی ہے۔