• news

ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ دوسرا مرحلہ آج سے شروع 


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گا ۔ دوسرے مرحلے میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی ۔فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنراپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے ۔ٹورنامنٹ کے میچز ایل سی سی اے گراؤنڈ اور لاہور جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی ایلیٹ ویمن کرکٹرز پر مشتمل بلاسٹرز ،ڈائنامئٹس،چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ پانچ سے سات دسمبر تک روزانہ دو میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے ۔نو دسمبر کو ایونٹ کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ 


بلاسٹرز کی قیادت فاطمہ ثنا اور عمیمہ سہیل چیلنجرز کی قیادت کریں گی ۔ ڈائنامئٹس کی ام ہانی اورسٹرائیکرز کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن