کور کمانڈر پولو کپ‘مزید تین میچوںکافیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کور کمانڈر پولو کپ کے چھٹے روز تین اہم میچز کھیلے گئے۔ جن میں ایف جی /دین پولو، ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل اور ریمنگٹن فارما کی ٹیمیں فاتح رہیں۔پہلے میچ میں ایف جی /دین پولو نے ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کو 7-5.5 سے ہرا دیا۔۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل نے چار کورپس کی ٹیم کو 9-3 سے ہرا دیا۔تیسرے میچ میں ریمنگٹن فارما نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 10.5-5 سے ہرا دیا۔