• news

چینی خلائی جہازشین زو۔14  زمین پر واپسی  کے لئے خلائی سٹیشن سے علیحدہ ہو گیا

بیجنگ( اے پی پی):چین کے خلائی سٹیشن پر موجود شین زو۔14 خلائی جہاز زمین  کو  واپسی کے سفر پر روانگی کے لئے خلائی سٹیشن سے علیحدہ ہو گیا۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شین زو کے ذریعے تین چینی خلاباز چین ڈونگ، لیو یونگ اور کاء شو زی خلائی سٹیشن پر 183 دن قیام کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔ چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شین زو  اتوار کو چین کے مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر ایک منٹ پر خلائی سٹیشن سے علیحدہ ہوا۔ شین زو کی علیحدگی سے قبل خلابازوں نے خلائی سٹیشن پر قیام کے دوران کئے گئے تجربات سے حاصل ہونے والا ڈیٹا زمین پر لانے کے لئے ڈائون لوڈ کیا۔  ان خلا بازون نے خلائی سٹیشن پر قیام کے دوران متعدد سائنسی تجربات کے ساتھ ساتھ خلائی سٹیشن سے  براہ راست لیکچر بھی دیا۔

ای پیپر-دی نیشن