رائیونڈ: ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار) رائیونڈ پولیس نے 18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا ہے۔ ریاض نے لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جس پر لڑکی نے شور مچا دیا۔ لڑکی کے چیخنے کی آواز سن کر محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ مزید تحقیقات کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا۔