• news

بھارت:آٹھویں جماعت کی طالبہ سے دو ہم جماعت  لڑکوں  کی زیادتی

نئی دہلی( نیٹ نیوز)کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ لڑکی کو اس کے دو ہم جماعت ساتھیوں نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب ان کے ساتھی طلبا ڈانس کی مشق کے لیے کلاس روم سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی اور ملزم لڑکے آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ عہدیدار نے بتایاکہ اس واقعے کی وجہ سے لڑکی صدمے کا شکار ہے اور اس نے واقعے کے بارے میں اپنے گھر والوں کو بتادیا جنہوں نے فوری طور پر ملزموں کے خلاف شکایت درج کرائی۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لڑکوں  کو بچوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں جنوبی ممبئی کے بچوں کے حراستی مرکز بھیج دیا۔

ای پیپر-دی نیشن