شنگھائی الیکٹرک تھر کول پاور پلانٹ کا پہلا660میگاواٹ کا یونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک:خرم دستگیر
اسلام آباد(این این آئی)شنگھائی الیکٹرک کا پہلا 660 میگاواٹ یونٹ 1,320 میگاواٹ تھر کول پر مبنی پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ، 660میگاواٹ ایک او ر یونٹ بھی آج پیر نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جا ئے گا ،دونوں یونٹس قومی گرڈ میں 1320 میگاواٹ بجلی فراہم نا کر یں گے۔ گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی وسائل سے کم لاگت بجلی کے اضافے کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)اقدام کا ثمر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی الیکٹرک صوبہ سندھ کے صحرائے تھرکول بلاک ون میں 2660 میگاواٹ کے الٹرا سپر کریٹیکل کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا سپانسر ہے۔ اس منصوبے میں7.8ملین ٹن سالانہ صلاحیت کی مربوط کوئلے کی کان بھی شامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی نے ایک ٹوئٹ میں 660میگاواٹ کے دیگر یونٹ بھی آج پیر کو نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جا ئے گا جس کے بعد دونوں یونٹس مل کر قومی گرڈ میں1320میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔