دہشتگردی راہداری قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، کوئی سلامتی خطرہ میں نہیں ڈال سکتا : اردگان
انقرہ (این این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترک صدر اردگان نے کہا ہم اپنی جنوبی سرحدوں پر 30 کلو میٹر طویل حفاظتی پٹی کے قیام کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائیں گے، دہشت گرد تنظیم اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے حملے اور گندے عزائم ہمیں اس مصمم ارادے سے ہٹا نہیں سکیں گے۔ رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ہمارے بچوں اور خواتین کی تفریق کئے بغیر قتل و غارت کرتی ہے، اب موجودہ ترکیہ پرانے ترکیہ سے بہت مختلف ہے، کوئی بھی ہماری سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔