• news

مدھیہ پردیش: شادی کی تقریب میں بن بلائے مہمان کو برتن دھونا پڑ گئے

مدھیہ پردیش (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں انتہائی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں کچھ لوگ ایک لڑکے سے شادی ہال کے برتن دھلوا رہے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ اسے مسلسل یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ شادی میں بغیر دعوت کے کیوں آئے۔ جبل پور کی اس ویڈیو میں لڑکا بتاتا ہے کہ صرف کھانا کھانے شادی کی تقریب میں آیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن