آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے شخص کی زندگی بچا لی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ایپل کی آئی فون 14 سیریز میں حال ہی میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا اور اس نے ایک شخص کی زندگی بچا لی۔ خیال رہے کہ ایپل کی آئی فون 14 سیریز کو ستمبر 2022ء میں متعارف کرایاگیا تھا۔ اس فیچر کے ذریعے 2 دسمبر کو ریاست الاسکا کے برفانی علاقے میں پھنس جانے والے شخص کو بچانے میں مدد ملی۔ اس شخص کی سنو مشین راستے میں خراب ہو گئی تھی اور وہاں وائی فائی یا سیولر سگنل موجود نہیں تھے۔ خوش قسمتی سے اس کے فون میں سیٹلائٹ کنٹویٹی کا فیچر ان ایپل تھا جسے استعمال کر کے اس نے امداد کیلئے نوٹیفکیشن بھیجا۔