• news

بھارت: والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کر لی

مہاراشٹرا (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کر لی اور ان کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سولاپور میں آئی ٹی انجینئر جڑواں بہنوں رنکی اور پنکی نے ایک ہی لڑکی سے پسند کی شادی کی ہے۔ والد کی وفات کے بعد دونوں بہنیں والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں اور والدہ کی بیماری کے دوران اتل نے بہنوںکی کافی مدد کی، جس سے متاثر ہو کر دونوں بہنوں نے اتل سے ایک ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ شادی 2 دسمبر کو ہوئی۔ دوسری جانب پولیس نے جڑواں بہنوں سے ایک ساتھ شادی پر دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن