• news

ایس ایم ایس کی ایجاد کو 30 سال مکمل


لندن (نوائے وقت رپورٹ) ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولت کو 30 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ شارٹ میسج سروس جسے ایس ایم ایس کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے‘ کی 30 ویں سالگرہ منائی گئی ہے۔ 3 دسمبر 1992ء کو دنیا کا پہلا ایس ایم ایس برطانیہ میں ایک شخص کو بھیجا گیا تھا جس میں میری کرسمس ٹائپ کیا گیا تھا۔ ایس ایم ایس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل کی جانب سے میسجز ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر کے اضافے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ گوگل نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ میسجز ایپ میں صارفین بہت جلد پیغامات پر کسی ایموجی کے ذریعے ری ایکشن کا اظہار کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن