• news

 ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس کیلئے کام کرنیوالے 4 افراد کو سزائے موت دیدی

تہران(این این آئی)ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے کام کرنیوالے4افراد کو سزائے موت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے کام کرنے کے الزام میں سزا پانے والے چاروں افراد کواتوارکی صبح سزائے موت دی گئی۔ایران کی عدلیہ کی جانب سے بھی چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاروں پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کیساتھ کام کرنیکاالزام تھا۔

ای پیپر-دی نیشن