پنجاب میں ڈینگی کے 37 نئے کیسز رپورٹ
لاہور(این این آئی)سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے لاہور سے 18، فیصل آباد سے7اور گوجرانوالہ سے6نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ ڈینگی کے ملتان سے 4 اور راولپنڈی سے 2 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔سیکریٹری صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی سے 45 افراد انتقال کر چکے ہیں۔