• news

قتل کی سازش کے الزامات‘ سکاٹ لینڈ یارڈ کی نوازشریف‘ مریم نواز کے خلاف تحقیقات نہ کرنے کی تصدیق 


لندن(این این آئی)سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور ناصر بٹ پر قتل کی سازش کے الزامات کی تحقیقات کا  آغاز  نہ کرنے کی تصدیق کر دی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہاکہ تمام شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری کی نہ کسی سے سوال اور نہ تحقیقات شروع کی ہیں۔اسکاٹ لینڈیارڈ کے اسپیشلسٹ آپریشن کمانڈیونٹ نے بتایا کہ پاکستان، کینیا میں قتل کی سازش سے متعلق نومبر میں متعدد شکایات موصول ہوئیں، پولیس کو قتل کی سازش سے متعلق پہلی شکایت 5 نومبر کو درج کرائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق شکایت میں نواز شریف اور مریم نواز پر الزامات عائد کئے گئے، پولیس نے شکایت کا جائزہ لے کر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ11نومبر کو دوبارہ قتل کی سازش سے متعلق شکایت درج کرائی گئی، تسنیم حیدرنے بذریعہ وکیل 18، 19 نومبر کو قتل کی سازش سے متعلق ثبوت دوبارہ پولیس کو دئیے۔ترجمان مسلم لیگ( ن) ہونے کے دعویدار تسنیم حیدر نے لیگی قیادت پر عمران خان اور ارشد شریف کے قتل کی سازش کے الزامات لگائے تھے۔تسنیم حیدر اور ان کے وکیل مہتاب عزیز نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے ان کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن