• news

فیروز والہ : اطائی کا مبینہ  ایکسپائر انجکشن خاتون جاںبحق‘ملزم کلینک بند کر کے فرار

 فیروزوالہ (نامہ نگار) مختلف حادثات و واقعات کے نتیجہ میں خاتون ہلاک اور 3شدیدزخمی ہوگئے  زخمیوں کو ہسپتال داخل کیا گیا۔ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں 8بچوں کی ماں اطائی کے مبینہ ایکسپائر انجکشن لگانے سے تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گئی۔ جسم میں ٹیکے کا زہر پھیلتے ہوئے چند منٹوں میں حالت غیر ہو گئی۔ اطائی کلینک کو تالے لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ متوفیہ کی نعش پر لواحقین اور بچوں کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے مقامی محلہ گجر میں 8بچوں کی ماں (ش) جو عارضہ بخار میں مبتلا ہو کر قریبی اطائی کے پاس گئی۔

ای پیپر-دی نیشن