• news

طورخم بارڈر: افغانستان جانے والا کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق‘8  زخمی

خیبر (نوائے وقت رپورٹ) طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پاک افغان طورخم بارڈر پر پیش آیا ہے۔ زخمی ہونے والے 8 افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بچے اور تین زخمیوں کو پشاور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں فرنٹیئر کور کا اہلکار بھی شامل ہے۔ ایف سی اہلکار طورخم سرحد پر معمول کی ڈیوٹی دے رہا تھا۔ طورخم بارڈر پر کنٹینر بے قابو ہوکر اقغانستان پیدل جانے والے مسافروں کے جنگلے سے ٹکرا گیا۔ حادثہ خیبر لنڈی کوتل طورخم بارڈ زیرو پوائنٹ پر پیش آیا۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی نعشوں کو افغانستان منتقل کر دیا۔ کنٹینر  پاکستان سے افغانستان جا رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن