تھیلیسیمیا اورزندہ دلانِ گوجرانوالہ
ےہ حقےقت ہے کہ پاکستانی قوم کو جب بھی کسی نے قربانی کیلئے پکارا ہر عمر کے لوگ دوڑے ہوئے مےداں مےں چلے آتے ہےں ۔گوجرانوالہ لاہور کے بہت نزدےک ہونے کی وجہ سے جہاں بہت سے فوائد سے محروم رہتا ہے وہےں لاہور سے نزدےکی نے گوجرانوالہ کے شہریوں کو لاہور سے بھی زےادہ گر م جوش،محبت کرنے والا او ر احساس کرنیوالی پہچان دی ہوئی ہے ۔ےعنی گوجرانوالےے زندہ دلی مےں لاہور سے بھی آگے مانے جانے اور پہچانے جاتے ہےں ۔ےہ سچ ہے کہ گوجرانوالہ مےں لاہور کی طرح قدےم عمارتےں،تنگ گلےاں،ادبی گہوارے اور خاص بازار نہےں ہےں لےکن گوجرانوالہ مےں بہت کچھ ہے ۔مےں نے کئی سال پہلے لکھا تھا گوجرانوالہ محبتےں بانٹنے والوں کا شہر ہے ۔جناح سٹےڈےم گوجرانوالہ مےں چند دن پہلے ڈی اےس پی سی ٹی ڈی عمران عباس چدھڑ کی کوششوں سے سندس فاونڈےشن کیلئے خون عطےہ کرنے کیلئے کےمپ لگاےا گےا ۔اظہر شاہ کا فون آےا راجہ صاحب ! کدھر ہےں جلد تشرےف لائےں آپ کے کالم نگاروں نے دھاوا بولا ہوا ہے ۔چوھدری طاہرجاوےد،مےاں احتشام کے ہمراہ جناح سٹےڈےم پہنچے تو دےکھا اےک طرف تھیلیسیمیا کے مرےض شکار بچے بڑی حسرت و اُمےد بھری نظروں سے آسمان کی طرف دےکھ رہے تھے تو دوسری طرف اےک بڑی تعداد مےں لوگ خون عطےہ کرنے کیلئے کھلے آسماں تلے ہنستے مسکراتے خون کے عطےات جمع کروارہے تھے۔عمران عباس چدھڑ نے ہمارا پر تپاک استقبال کےا اور کہنے لگے،راجہ صاحب!گوجرانوالہ کے لوگ بہت محبت کرنےوالے ،زندہ دل اور مدد کرنےوالے ہےں انہےں جب بھی کسی عوامی مسئلے کے حل کیلئے آواز دی ہے ےہ پےارے لوگ دوڑے چلے آتے ہےں ۔راجہ افضال نے بتاےا کہ اس دن شام چار بجے تک چھ سو کے قرےب خون کے عطےات جمع ہوگئے تھے۔جب عمران عباس چدھڑ نے بتاےا کہ مسلسل خون لگانے کے باوجود اس بےماری کا شکار بچے دس سے بےس سال کی عمر تک ہی جی پاتے ہےں تو بے اختےار دل سے اےک ہوک اُٹھی اور آنکھےں نم محسوس ہونے لگےں تو وہاں کھڑا رہنے کی بجائے گراونڈ کے چکر لگانے شروع کردئےے۔تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے یعنی یہ والدین سے اولاد کو منتقل ہوتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے مریض کے جسم میں خون کم بنتا ہے۔مرض کی شدت کے اعتبار سے تھیلیسیمیا کی تین قسمیں بےان کی جاتی ہیں۔ شدید ترین قسم تھیلیسیمیا میجر کہلاتی ہے اور سب سے کم شدت والی قسم تھیلیسیمیا مائینر کہلاتی ہے۔ درمیانی شدت والی قسم تھیلیسیمیا انٹرمیڈیا کہلاتی ہے۔ےہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک طرح کا تھیلیسیمیا کبھی بھی دوسری طرح کے تھیلیسیمیا میں تبدیل نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح انکے مرض کی شدت میں اضافہ یا کمی نہیں ہو سکتی۔ہر بچے میں 23 کروموزوم باپ سے آتے ہیں اور 23 ماں سے۔ اگر باپ ماں دونوں تھیلیسیمیا مائینر کے حامل ہوں تو ان کے 25 فیصد بچے تھیلیسیمیا میجر کا شکار ہو سکتے ہیں۔تھیلیسیمیا مائینر کی وجہ سے مریض کو کوئی تکلیف، پریشانی یا شکایت نہیں ہوتی نہ اس کی زندگی پر کوئی خاص اثر پڑتا ہے۔ ایسے لوگ کیریئر کہلاتے ہیں۔تھیلیسیمیا مائینر میں مبتلا خواتین جب حاملہ ہوتی ہیں تو ان میں خون کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔کسی کو تھیلیسیمیا میجر صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب اسکے دونوں والدین کسی نہ کسی طرح کے تھیلیسیمیا کے حامل ہوں۔تھیلیسیمیا میجر کے مریضوں میں خون اتنا کم بنتا ہے کہ انہیں ہر دو سے چار ہفتے بعد خون کی بوتل لگانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ایسے بچے پیدائش کے چند مہینوں بعد ہی خون کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی بقیہ زندگی بلڈ بینک کی محتاج ہوتی ہے۔ کمزور اور بیمار چہرے والے یہ بچے کھیل کود اور تعلیم دونوں میدانوں میں پیچھے رہ جاتے ہیں اور معاشرے میں صحیح مقام نہ پانے کی وجہ سے خود اعتمادی سے محروم ہوتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں بہترین علاج کے باوجود یہ مریض 30 سال سے 40 سال تک ہی زندہ رہ پاتے ہیں۔ پاکستان میں ایسے مریضوں کی عمر لگ بھگ دس سال ہوتی ہے۔ جن خاندانوں میں یہ مرض موجود ہے انکے افراد کو اپنے خاندان میں شادی نہیں کرنی چاہیے۔اگر ایسے افراد شادی کر چکے ہوں تو اُنہےں بچے پیدا کرنے سے پہلے ماہرین سے ضرور مشورہ کرنا چاہےے۔خون کا صرف ایک ٹیسٹ جسے ہیموگلوبن الیکٹروفوریسز کہتے ہیں اس بیماری کی تشخیص کر سکتا ہے۔کچھ عرصہ پہلے قبرص میں پیدا ہونیوالے ہر 158 بچوں میں ایک تھیلیسیمیا میجر کا شکار ہوتا تھا لیکن وہاں شادی سے پہلے اسکریننگ ٹیسٹ لازم قرار دیے جانے کے بعد اب یہ تعداد تقریباً صفر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایران اور ترکی میں بھی شادی سے پہلے اسکریننگ کرانا لازمی بتاےا جاتاہے۔آج کل پاکستان مےں بھی شادی سے پہلے کونسلنگ کی اہمےت بارے لوگوں مےں آگاہی پےدا ہورہی ہے لےکن اگر حکومت اس سلسلے مےں کوئی مناسب قانون بنا دے ےا لوگوں مےں احساس پےدا کرنے کیلئے مساجد،مدارس اور تعلےمی اداروں مےں تشہےر کی جائے اور والدےن شادی سے پہلے لڑکے لڑکی کی صحت بارے کچھ بات چےت کرلےا کرےں تو تھیلیسیمیا سمےت دوسری بہت سی جنےاتی بےمارےوں سے بچا جاسکتا ہے ۔