چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 2 ججوں کی خدمات حکومت کے سپرد کر دیں
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور بخت فخر بہزاد کی خدمات حکومت کے حوالے کر دیں۔ انہیں سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور تعینات کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عظمیٰ اختر چغتائی کی خدمات حکومت کے سپرد کر دیں۔ انہیں جج احتساب عدالت لاہور تعینات کیا جائے گا۔