عمران نے سا ئفر آڈیولیک معاملے پر ایف آئی اے طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) عمران خان نے سائفر آڈیو لیک کے معاملے پر طلب کئے جانے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا اور مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان ایماندار، باعزت شہری، ملک کی نامور شخصیت ہیں۔ ان کا ملکی سیاست کو نئے دھارے میں لانے میں اہم کردار ہے۔ عمران خان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کے خلاف خطرہ بن چکی ہے۔ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ اور اس معاملے پر بیان قلمبند کروانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اب عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔