زرداری کی شجاعت سے ملاقات، پنجاب میں عدم اعتماد پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سابق صدر آصف زرداری نے حالیہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں چودھری شجاعت سے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی و پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد سمیت ان ہا¶س تبدیلی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رخسانہ بنگش و دیگر نے بھی شرکت کی۔
زرداری شجاعت